• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: اکبر زمان –عمر40

اہل خانہ: بی بی رابعہ(بیوہ)، طاہر زمان،انوز زمان، محمد زمان اور احمد خان

بی بی رابعہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر بہت اچھے انسان تھے۔ نرم خو اکبر ہمیشہ اپنے بچوں اور کزنز کو تنازعات سے بچنے کا مشورہ دیتے رہتے تھے۔

اکبر نے 1983 میں بطور کلرک پاکستان فوج کے محکمہ الیکٹرکل اور مکینکل انجینئرنگ میں ملازمت اختیار کی اور 2006 میں ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی پبلک سکول میں کام کرنے لگے۔

انہیں لکی مروت میں آبائی گاؤں کے تمام ہی افراد سراہتے تھے، حتی کہ آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔

اکبر ہمیشہ چھٹیوں میں گاؤں آتے وقت خاندان کے تمام بچوں کیلئے تحائف لانا کبھی نہیں بھولتے تھے۔

اکبراپنے کام سے انتہائی مخلص تھے اور انہوں نے ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اپنی جان دے دی۔