• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: شاہ زیب–عمر 12

والدین: نذیر احمد اور شہناز
بہن/بھائی: لاریب (9)، شاہویز (6)، شہیر(1)

دوسرے ہم عمر لڑکوں کی طرح ،شاہ زیب کھیلوں کے مداح اور کرکٹ اور فٹبال ان کے پسندیدہ کھیل تھے۔

انہیں کمپیوٹر گیمز کا بھی شوق تھا اور وہ اپنے جیب خرچ سے پیسے بچا بچا کر نئے گیمز کی سی ڈیز خریدتے۔

کھیلوں کے علاوہ شاہ زیب فارغ وقت میں موسیقی اور کتب بینی سے لطف اندوز ہوتے۔ شاہ زیب کے پاس ہمیشہ نئے موبائل فونز ہوتے ۔

شاہ زیب کو پاکستانی کھانے بالخصوص دال چاول، چکن بریانی، چپل کباب اور حلیم انتہائی پسند تھے۔ انہیں چکن نگٹس بھی پسند تھے اور وہ اکثر اپنی والدہ سے اس کی فرمائش کرتے۔

ذہین شاہ زیب نے آخری امتحان میں 91 فیصد نمبرز سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیوں میں متعدد تمغے بھی اپنے نام کیے۔

شاہ زیب کے والد انہیں ایک بہادر بچے کے طور پر یاد کرتے ہیں۔سانحہ آرمی پبلک سکول میں انہوں نے دوستوں کو اپنی زندگی پر ترجیح دی۔

ساتھی طالب علم سمیع اللہ نے بتایا کہ شاہ زیب نے ان کی اور دوسرے دوستوں کی جان بچا کر خود کو مخلص دوست ثابت کر دیا۔