• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: حاجرہ شریف –عمر28

والدین: محمد شریف اور اسرار بی بی
بہن/بھائی: رومن نساح، محمد امین، بی بی آمنہ، ابرار الامین، ثمینہ پروین، شاہد امین

بطور ایک کیمسٹری ٹیچر حاجرہ کلاس کو موثر انداز میں سنبھالنا باخوبی جانتی تھیں۔ ساتھی ٹیچرز کے مطابق، اپنے مضمون کی ماہر، طالب علموں کی مددگار اور دھیمے مزاج کی حاجرہ نے بہت کم وقت میں خود کو منوا لیا تھا۔

حاجرہ نے خشک اور بورنگ سمجھے جانے والے مضمون کیمسٹری کو طالب علموں کیلئے اس حد تک دلچسپ بنا دیا تھا کہ وہ کبھی ان کی کلاس سے غیر حاضر نہیں ہوتے تھے۔

حاجرہ کے بہن بھائیوں کا کہنا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم پر انتہائی زور دیتیں اوراس مقصد کیلئے وہ کرک میں لڑکیوں کا سکول کھولنے کی خواہش مند تھیں۔

آسٹریلوی پرندوں کی شوقین حاجرہ اپنے آبائی گاؤں میں پرندوں کی بہت دیکھ بھال کرتیں۔

حاجرہ کے بھائی نے بتایا کہ ان کی خواہش پر ہی وہ آرمی پبلک سکول میں داخل ہوئے۔