• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: مدثر –عمر25

والدین: مسٹر اور مسز محمد خان
بہن/بھائی: شیر خان، انس خان، عمر خان، گلناز ، افشاں اور فاطمہ

آرمی پبلک سکول کے لیب اسسٹنٹ مدثر کلینکل پیتھالوجی میں ڈپلوما ہولڈر اور پشاور یونیورسٹی سے پشتو میں ماسٹرز تھے۔

مدثر اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے اور فیملی کے واحد سہارا تھے۔ اسی وجہ سے انہیں نے اپنا آبائی علاقہ وادی سوات چھوڑا اور روزگار کیلئے پشاور منتقل ہوئے۔ وہ اکثر اپنے بہن بھائیوں کو فاسٹ فوڈ ریستوراں لے جاتے ۔

سانحہ سے محض 15 دن قبل ان کی منگنی ہوئی تھی۔ پشتو شاعری کا شغف رکھنے والے مدثر اکثر اپنے لکھے اشعار کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے۔

مدثر کے چچا انہیں خاندان کا ایک باعزت اور ذمہ دار فرد قرار دیتے ہیں، جس نے کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔مدثر کے چلے جانے سے ان کے اہل خانہ ٹوٹ چکے ہیں ۔