• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: عزیر احمد–عمر 14

والدین کا نام: ظہور احمد اور فرح ناز
بھائی بہن: 13 سالہ طاہرہ اور 2 سالہ فاطمہ

عذیر کشتی کا بہت دلدادہ تھا۔ اسے ریسلنگ کے میچز دیکھنا بہت پسند تھے اور اس نے اپنے پسندیدہ ریسلرز کی تصاویر بھی جمع کر رکھی تھیں۔

وہ ایک فرمانبردار لڑکا تھا اور بڑوں کا احترام کرتا تھا۔ وہ اپنی والدہ کے بہت قریب تھا۔

اس کے والد آج بھی وہ دن یاد کرتے ہیں عذیر ہر روز گھر کے گیٹ پر ان کا انتظار کیا کرتا تھا اور جب وہ اپنے کام سے واپس آتے تھے تو وہ ان سے لپٹ جاتا تھا۔ دونوں اکثر گارڈن میں بیٹھ کر ایک دوسرے سے دن بھر کی باتیں کیا کرتے تھے۔

وہ اپنے بڑے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے اکثر رو پڑتے ہیں۔ عذیر کے اہلخانہ کہتے ہیں کہ اس کے بغیر ان کی زندگی جیسے رک سی گئی ہے۔