• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: تنویر حسین–عمر 14

والدین: عطا محمد اور جٹی بی بی
بہن/بھائی: 17 سالہ مہوش نسیم، 16 سالہ خاور شہزاد، 12 سالہ محمد فراز

تنویر ایک ڈاکٹر بن کر ضلع خوشحاب میں اپنے آبائی گاؤں ناری کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔

عقل مند اور ذمہ دار تنویر کے بہن بھائی ان پر بہت زیادہ انحصار کرتے تھے اور وہ بھی ہوم ورک میں اپنے بہن بھائیوں کی بخوشی مدد کرتے۔

ایک بہتر ین مقرر ہونے کے ناطے انہوں نے کئی تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔

تنویر کے والد نے بتایا کہ کس طر ح وہ اپنی تقاریر پر محنت کرتے اور کئی تمغے جیتتے۔

دوسرے مضامین کے مقابلے میں تنویر کا رجحان اردو کی جانب زیادہ تھا۔

کرکٹ کے شوقین تنویر سکول کی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ انہیں مختلف کھانوں بالخصوص پراٹھے، مٹر اور برگر وغیرہ پسند تھے۔

تنویر کے والد نے بتایا کہ کس طرح وہ کچن میں اپنی والدہ کا ہاتھ بٹاتے اور اہل خانہ کے تمام افراد کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے۔