• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد سمیع –عمر22

والدین: شمس الرحمان اور آسیہ بی بی
بہن/ بھائی:سعیدہ (27)، زینب (23)، رانی (18)، امین اللہ (18)، سدرہ گل(16) اور عتیق الرحمان (8)

سمیع نے انتہائی غربت کی وجہ سے کم عمر ی میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

سمیع کے والد کو کینسر تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے کم عمری میں اہل خانہ کی دیکھ بھال اور والد کے علاج کیلئے ملازمت شروع کر دی۔

سمیع کے والد 2000 میں انتقال کر گئے۔ وہ پچھلے آٹھ سالوں سے آرمی پبلک سکول میں ملازمت کر رہے تھے۔

سمیع کی والدہ نے بتایا کہ دوسرے بچوں کے برعکس وہ بھرپور بچپن نہ گزار سکے اور حالات کی وجہ سے ان کے کمزور کاندھوں پر گھر والوں کی ذمہ داری آن پڑی۔

والدہ نے بتایا کہ سمیع انتہائی اخلاص سے ملازمت کرتے اور وقت پر سکول پہنچنا ہمیشہ ان کے ذہن میں رہتا۔

بھاری گھریلو ذمہ داریوں کے باوجود سمیع کبھی بھی اپنے بہن بھائیوں پر غصہ نہیں ہوئے۔مچھلی کھانے کے شوقین سمیع تنخواہ ملنے پر پورے گھر والوں کیلئے مچھلی لانا نہ بھولتے۔

سمیع کے گزر جانے کے بعد ان کا خاندان بالکل ٹوٹ چکا ہے۔ والدہ سمیع کو بہت یاد کرتی ہیں اوران کی خواہش ہے کہ ایک بار سمیع ان سے قیمہ بنانے کی فرمائش کرے۔

سمیع کے بہن بھائی روزگار نہیں کماتے جس کی وجہ سے پورا گھر شدید غربت کا شکار ہے۔