• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: علی عباس–عمر 14

والدین: مسٹر اینڈ مسز محمد اکرم شاہ
بھائی/بہن: 13 سالہ سندس شاہ ، 9 سالہ علی انیس۔

نوشہرہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے علی کے بارے میں ان کے والدین کہتے ہیں کہ وہ نرم مزاج کے مالک تھے اور دیگر بچوں کے مقابلے میں بہت کم فرمائشیں کرتے تھے۔

وہ اپنی دیکھ بھال بہت اچھی طرح سے کرتے تھے خاص کر اپنی جلد اور بالوں کا۔ وہ اس سلسلے میں خصوصی تیل اور کریم بھی لگایا کرتے تھے۔

وہ اپنی والدہ اور دادی سے بہت قریب تھے۔ وہ سردیوں میں اپنی دادی کا کمبل ہٹاکر پنکھا چلادیتے جبکہ وہ علی کے لیے میٹھے پڑاٹھے بڑے شوق سے بناتیں۔

ان کی غیر موجودگی ان کے اہلخانہ ہر روز محسوس کرتے ہیں۔ علی کی یاد میں ان کی والدہ اور بہنیں آنسو بہاتے ہیں جبکہ وہ انہیں کبھی بھول نہیں پائیں گے۔