• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: سید مجاہد حسین شاہ –عمر 14

والدین : زیب حسین شاہ اور مرحوم سعدیہ بی بی
بہن بھائی : 15 سالہ شاہد حسین شاہ، 11 سالہ ماجد حسین شاہ ، 9 سالہ مریم ، 7 سالہ ماریہ ، ایک سالہ فواد

جب اس کی والدہ کا انتقال ہوا تو مجاہد حسین نے اپنے بہن بھائیوں کی دیکھ بھال کے لیے خود کو سنبھالا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ انہیں ماں کی کمی کا احساس ہو، اسی لیے اس نے ان پر محبت کی بارش کردی۔ اس کی سب سے چھوٹی بہن ماریہ اس کو سب سے زیادہ پسند تھی۔

وہ برقی مصنوعات کے معاملے میں بہت اچھا تھا اور کسی چیز کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہوتی تھی وہ اپنی خدمات پیش کردیتا تھا۔

اس کے والد کا کہنا تھا کہ مجاہد ایک عام طالبعلم تھا مگر وہ محنت بہت سخت کرتا تھا۔ اس کا پسندیدہ مضمون انگلش تھا۔

اسے اسکیٹنگ کا شوق تھا اور اسی لیے والد نے جب اسکیٹنگ شوز لاکر دیئے تو وہ بہت خوش ہوا اور اکثر گھر کے باہر اسکیٹنگ کرتا نظر آتا۔

اس کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس کو کھونے کے بعد انہیں بہت تکلیف ہوئی مگر وہ صبر اور اچھے دنوں کی دعا کرتے ہیں۔