• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: زرغام حسین –عمر16

والدین: نائب صوبیدار مظہر اور مختیار بی بی
بہن/بھائی: ناہید مظہر (23)، شہزاد مظہر (21)، شہباز مظہر (19) شہزادی بختاور (4)

زرغام ایک سنجیدہ اور لائق طالب علم تھے، جو اپنی معلومات بڑھانے کیلئے فارغ وقت میں غیر نصابی کتب سے ہٹ کر دوسری کتابیں پڑھتے۔

وہ اپنے بہن بھائیوں کو بھی کتب بینی کی تلقین کرتے۔ان کا تعلیمی کیریئر شاندار تھا اور وہ اپنی کلاس کے ٹاپ بچوں میں شمار ہوتے تھے۔

زرغام کے والد بتاتے ہیں کہ انہیں باغبانی کا بھی شوق تھا ، جوروزانہ اپنے پودوں اور پھولوں کی دیکھ بھال کرتے۔

چائے پراٹھہ کے شوقین زرغم اکثر اپنی والدہ سے کسٹرڈ بنانے کی فرمائش کرتے۔

زرغام فوج میں شمولیت کا خواب رکھتے تھے اور والدین انہیں ’ننھا سپاہی‘ پکارتے۔

انہوں نے جہلم میں ملٹری کالج کا ٹیسٹ پاس کر لیا تھا لیکن داخلہ ہونے سے قبل ہی سانحہ پیش آ گیا۔