• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:18am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:13am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:18am
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: عثمان صادق –عمر16

والدین: محمد صادق، مسز صادق

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے عثمان صادق اپنے والدین کی اکلوتی اولاد اور ان کی آنکھوں کا تارا تھے۔

عثمان اپنے والد سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے تھے۔

ان کے والد کے مطابق عثمان ایک ذہین اور باصلاحیت نوجوان تھے، جو پڑھائی میں بہت اچھے تھے اور پیچیدہ مضامین پر بھی بہت جلدی اور آسانی سے گرفت حاصل کرلیتے تھے۔

عثمان کو کرکٹ کا بہت شوق تھا اور وہ نہ صرف ہر میچ دیکھا کرتے تھے بلکہ اسکول اور محلے میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا بھی کرتے تھے۔

عثمان کے والد کے مطابق انھیں چٹخارے دار کھانے خصوصاً بریانی بہت پسند تھی۔

ان کے والدین اپنی واحد اولاد کی جدائی پر شدت غم سے اب بھی رو پڑتے ہیں اور خدا سے صبر اور برداشت کی دعا کرتے ہیں۔