• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: سید ذوالقرنین –عمر16

والدین: سید شاہ اور کشور سلطان
بھائی/بہن: فہیم شاہ (23)، ذاکر شاہ (21)، رادیہ شاہ (20)، سائرہ شاہ (18)

ذوالقرنین نے حملے سے صرف دو ماہ قبل ہی آرمی پبلک اسکول میں داخلہ لیا تھا۔ اس سے قبل وہ فتح جنگ کے کیڈٹ کالج کے طالب علم رہ چکے تھے۔

ان کے والدہ کا خیال تھا کہ کالج ان کے گھر سے کافی دور تھا اور وہ چاہتے تھے کہ ان کے پیارا بیٹا گھر سے تھوڑا قریب آجائے۔

وہ وطن سے بہت محبت کرتے تھے اور یر سال یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم چہرے پر پینٹ کرواتے۔

اپنی عمر کے دیگر لڑکوں ہی کی طرح انہیں کرکٹ، بریانی اور گاڑیوں سے خاص لگاو تھا۔ تاہم ان کو سب سے زیادہ فرنچ فرائز پسند تھے۔ وہ تقریباً ہر روز ہی اپنی بہن سے اس کی فرمائش کرتے۔