• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: سید عبداللہ شاہ –عمر16

بہن بھائی: 11 ماہ کے سید طالب حسنین
والدین کا نام: سید فضل حسین، صائمہ فضل حسین

عبداللہ کی والدہ کے مطابق، " وہ ایک نہایت سنجیدہ قسم کے نوجوان تھے، انھوں نے کبھی بھی لفظوں کے ذریعے مجھ سے محبت کا اظہار نہیں کیا بلکہ جب بھی مجھے دیکھتے تھے، آکر میرے گلے لگ جاتے تھے"۔

انھیں ان کے ہم جماعت بہت پسند کرتے تھے، عبداللہ آرمی ڈاکٹر بننا چاہتے تھے تاکہ لوگوں کی خدمت کرسکیں۔

والدہ کے مطابق عبداللہ کو نت نئے فیشن کا بھی شوق تھا اور وہ اکثر اپنے والد کو بھی بزنس کے سلسلے میں مشورے دیا کرتے تھے، جس سے سب لوگوں کے چہروں پر ایک مسکراہٹ بکھر جاتی تھی۔