• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: شیر شاہ –عمر16

والدین: محمد سہیل خٹک، سلمیٰ
بہن بھائی: 14 سالہ احمد علی شاہ، 11 سالہ عائشہ گلالئی

شیر شاہ کو ترکش اور اسلامی تاریخ پڑھنے کا بہت شوق تھا اور وہ ڈیبیٹنگ کلب کے اہم رکن بھی تھے۔

ان کی پسندیدہ کتاب 'ورلڈز ٹوگیدر،ورلڈز اپارٹ' تھی، جبکہ بہت سے بچوں کو پشتو لکھنا اور پڑھنا بھی نہیں آتی تھی، شیر شاہ کو اس میں مہارت حاصل تھی۔ انھیں تاریخی مقامات اور میوزیمز جانے کا بھی شوق تھا۔

اگرچہ وہ ایک سائنس کے طالب علم تھے لیکن انھیں فزکس اور کیمسٹری میں زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔ وہ بڑے ہوکر ایک صحافی بننا چاہتے تھے اور اپنے آپ کو ایک نیوز اینکر کی طرح تصور کیا کرتے تھے۔

شاہ کو گھوڑوں میں دلچسپی تھی اور انھوں نے گھوڑوں سے متعلق کئی کتابیں پڑھ رکھی تھیں، وہ کسی بھی گھوڑے کو دیکھ کر اس کی قسم یا نسل بتا سکتے تھے۔

شیرشاہ کی والدہ خود کو بہت مضبوط کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن ان کے والد اب بھی راتوں کو اپنے سب سے بڑے بیٹے کے لیے روتے ہیں ، ان کا یہی شکوہ ہے کہ آخر یہ ظلم کیوں ہوا!