آرمی پبلک اسکول حملہ: ملک اسامہ طاہر اعوان –عمر16
والدین : ملک طاہر اعوان اور صالحہ طاہر
بہن بھائی : ملک حسن طاہر اعوان (15 سال)، عفیفہ ملک (14 سال)، ملک اوزین (9 سال)
اسامہ انتہائی مہذب اور پیارا لڑکا تھا جو اپنے خاندان اور دوستوں سے یکساں محبت کرتا تھا۔
سولہ سالہ اسامہ پاکستانی فوج میں شامل ہونے کا خواہشمند تھا مگر وہ ہمیشہ امن اور تعلیم کی بات کرتا تھا۔
اس کے والد کے مطابق اسامہ کا عقیدہ تھا کہ عسکریت پسندی کو محض تعلیم کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
وہ مطالعے کا شوقین اور جنگ سے متعلق کتابوں میں خصوصی دلچسپی رکھتا تھا۔
اس نے متعدد میڈلز اسکول کی ٹیبل ٹینس ٹیم میں کھیلتے ہوئے اپنے نام کیے جبکہ وہ اتنا ہی اچھا کرکٹر بھی تھا۔
اس کی والدہ کے مطابق اسامہ کی ایک کمزوری تھی، چکن کڑھائی۔ مسز اعوان اس بات کو یقینی بناتی تھی کہ ان کا بیٹا رات کو کھانے کی میز پر کبھی مایوس نہ ہو۔