• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: ملک تیمور –عمر16

والدین: کریم خان اور روزینہ بی بی
بھائی بہن: 27 سالہ روشنا بی بی، 25 سالہ قیصر خان، 23 سالہ مریم بی بی اور 20 سالہ ناصر خان

اسکول پر حملے سے چار ماہ قبل ہی ملک تیمور نے ایک اسکٹ میں حصہ لیا تھا جس میں اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کو دکھایا گیا تھا۔ اسکٹ میں ملک تیمور آرمی میجر کا کردار ادا کر رہا تھا اور دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا۔

اس کے ہم جماعت ساتھی بتاتے ہیں کہ اسکول پر ہولناک حملے والے دن تیمور دہشت گردوں کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے ہلاک ہوا۔ اس نے جب اسکول پرنسپل طاہرہ قاضی پر دہشت گردوں کا حملہ ہوتے دیکھا تو، اس نے ان کی جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تاہم تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ بزدل دہشت گردوں نے اس پر پیچھے سے حملہ کیا اور اس کے سَر میں گولی ماری۔

ملک تیمور اپنی اسکول پرنسل سے بہت پیار کرتا تھا۔ اس کے والد بتاتے ہیں کہ ایک دن ملک تیمور نے اپنی پرنسپل سے اپنا لیمو پانی بھی پلایا کیونکہ اسے ڈر تھا انہیں کہیں گرم موسم میں پانی کی کمی نہ ہوجائے۔

چارسدہ سے تعلق رکھنے والا ملک تیمور پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا جس کے باعث سب کا پیارا تھا۔ وہ کھانے کا شوقین تھا اور اسے بہترین آملیٹ انڈا بنانے کی اپنی خوبی پر ناز تھا۔

چھوٹے بھائی کو کھونے پر ملک تیمور کے بھائی بہن بالکل خاموش ہو کر رہ گئے ہیں۔ اس کی والدہ کہتی ہیں کہ ان کا دل اپنے بیٹے کو یاد کرکے روز ٹوٹتا ہے اور وہ کبھی اسے بھلا نہیں سکیں گی۔