• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: حذیفہ آفتاب –عمر16

والدین: آفتاب احمد اور اندلیپ آفتاب
بھائی بہن: فروا آفتاب (14) اور معاذ آفتاب (10)

حذیفہ سائنسدان بننا چاہتے تھے اور نئی نئی چیزوں پر کام کرنا پسند کرتے تھے۔ ان کی والدہ بتاتی ہیں کہ حذیفہ اکثر اپنے کھلونے جان بوجھ کر توڑ دیتے اور پھر ان کی خود مرمت کرتے۔

وہ اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ مذاق کرتے اور ان کے کھلونے اور دیگر اشیا چھپادیتے تاہم بعد میں بتادیتے۔

نم آنکھوں کے ساتھ حذیفہ کی والدہ بتاتی ہیں کہ وہ مرچ مصالحے والے کھانے کھانا پسند کرتے تھے جبکہ بریانی انہیں بہت پسند تھی۔

وہ عبدالستار ایدھی سے متاثر تھے اور اپنی جیب خرچ کبھی پوری خود پر خرچ نہ کرتے بلکہ اس سے ضرورت مندوں کی مدد بھی کرتے۔