• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: ننگیال طارق–عمر 14

والدین: طارق جان، شگفتہ طارق
بہن بھائی: 18 سالہ مہوش طارق، 13 سالہ سہیل طارق، 7 سالہ ساویل طارق

ننگیال طارق ایک بہت سلجھے ہوئے اور سوبر لڑکے تھے، لیکن اکثر گھر والوں سے ہنسی مذاق بھی کیا کرتے تھے۔

انھیں پڑھائی میں بہت دلچسپی تھی اور وہ آرمی کیپٹن بننا چاہتے تھے۔

والدہ کے مطابق ننگیال کو اپنے بالوں کے ساتھ تجربات کرنا پسند تھا اور وہ اکثر نت نئے ہیئر اسٹائل بناتے رہتے تھے۔ انھیں پرانی اشیاء جمع کرنے کا بھی شوق تھا۔

ننگیال کو پیار سے 'شیر خان' کہا جاتا تھا اور انھیں اس نام سے پکارا جانا پسند تھا۔ ان کے گھر والوں کے مطابق اگر کبھی وہ کسی بات کا جواب نہ دیں تو وہ انھیں شیر خان کہہ کر بلاتے تھے، جس پر وہ فوراً اس جانب متوجہ ہوجاتے تھے۔