• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد طیب فواد–عمر 14

والدین: مسٹر اینڈ مسز محمد فواد
بھائی/بہن: 12 سالہ درشم فواد ، 10 سالہ مناہل فواد

طیب اپنی کلاس میں پوزیشن ہولڈر تھے۔ وہ نہ صرف تعلیم کے میدان میں اچھے تھے بلکہ والی بال کے بہترین کھلاڑی بھی تھے جس کے لیے انہیں متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ان کے والد بتاتے ہیں کہ طیب غصے کے تیز تھے اور ہر کام جلدی کرنا چاہتے تھے تاہم وہ اس بات کو یقینی بناتے تھے کہ ان کے والد کے سامنے وہ غصے کا اظہار نہ کریں۔

2009 میں طیب کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کا خیال ان کی دادی نے رکھا۔ طیب کے والد بتاتے ہیں کہ طیب کی والدہ کے انتقال کے بعد پڑوسی بھی ان کا زیادہ خیال رکھنے لگے اور طیب بھی ہر کسی کو آتے جاتے سلام کرتے۔

طیب نے موٹر سائیکل چلانا اور کمپیوٹر استعمال کرنا خود ہی سیکھ لیا جبکہ وہ مصالحہ دار کھانے جیسے بریانی، بار بی کیو وغیرہ کے شوقین تھے۔