• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: مبین اسلم –عمر 15

والدین: محمد اسلم قریشی اور مرحومہ زاہدہ اسلم قریشی
بھائی بہن: سمارا اسلم قریشی، عارفہ اسلم قریشی، اقرا اسلم قریشی

مبین کے والد اسے یاد کرتے ہوئے کہتے کہ ایک دن میں نے مبین کو اسکول چھوڑتے وقت راستے میں اس سے کہا کہ وہ دعا کرے کہ جلد میری آرمی کمانڈر کے رینک پر ترقی ہوجائے، لیکن جواب میں اس کا کہنا تھا کہ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔

مبین اپنے والد سے بہت قریب تھا حالانکہ وہ 10 سال اپنے اہلخانہ سے دور بھی رہے تھے۔ 2013 میں مبین کی والدہ کے انتقال کے بعد وہ اور اس کے والد قریبی دوست بن گئے تھے۔

مبین کے والد کا دکھ بھری آواز میں کہنا تھا کہ جو لوگ مبین کو جانتے تھے، وہ اسے ’کراٹے کا ماہر‘ کہتے تھے۔