• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد سلمان–عمر 14

والدین: محمد اکرام اور حمیدہ بی بی
بہن بھائی: 7 سالہ عائشہ، 7 سالہ عبد الرحمان اور 2 سالہ مدیحہ

بھائی بہنوں میں سب سے بڑا محمد سلمان ایک اچھا طالب علم تھا جس کا جماعت کے قابل طالب علموں میں شمار ہوتا تھا۔

سلمان ڈاکٹر بننا چاہتا تھا اور ڈاکٹر بننے کے لیے پاکستان کے کسی میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ہونے کی صورت میں اس کے والد اسے میڈیکل تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے لیے بھی تیار تھے۔

سلمان کو کرکٹ کھیلنا پسند تھا تاہم فارغ اوقات میں بائیک چلانا اس کا بہترین مشغلہ تھا۔ اس کے والد کو آج بھی یاد ہے کہ سلمان باہر جاکر بائیک چلانے کے لیے کیسے کیسے بہانے ڈھونڈتا تھا اور بائیک پر جاکر گھر کا سودا سلف لانے کے لیے ہر وقت تیار رہتا تھا۔

محمد سلمان کو چپس کھانا اور کولڈ ڈرنک پینا بہت پسند تھا، جبکہ چاول اور چکن کھانا بھی اسے اچھا لگتا تھا۔

چنچل طبیعت کا مالک سلمان ہر وقت مذاق کرتا اور لطیفے سناتا تھا جبکہ وہ مشہور شخصیات اور اداکاروں کی نقل بھی اتارتا تھا۔

سلمان اپنے دادا سے بہت قریب تھا اس لیے اس کی موت کے بعد، اس کے دادا کی صحت بہت خراب رہنے لگی ہے۔