• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: شہباز علی –عمر 15

والدین: مرحوم شوکت علی ، خالدہ علی
بہن: 18 سالہ صبا گل

لوئر دیر کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے شہباز علی کے خاندان کو دو صدموں سے گزرنا پڑا، جب آرمی پبلک اسکول پرحملے کے نتیجے میں شہباز کی موت سے ایک سال قبل ان کے والد اور گھر کے سربراہ کا بھی انتقال ہوگیا۔

شہباز اور ان کے والد دونوں کی وفات کے بعد ان کی والدہ اور بہن کو پشاور سے واپس اپنے گاؤں منتقل ہونا پڑا۔

مسز علی کے مطابق ان کا بیٹا ایک بہت فرمانبردار اور دوسروں کی عزت کرنے والا نوجوان تھا، جسے نہ صرف اس کے دوست بلکہ اساتذہ بھی بہت پسند کرتے تھے۔

شہباز کے اندر جستجو تھی اور انھیں چیزوں پر تحقیق اور مطالعے کا شوق تھا، انھیں اسنیکرز اور جاگنگ سوٹس پہننا بہت پسند تھا۔

شہباز کی والدہ ایک بہادر خاتون ہیں جنھوں نے شوہر اور جوان بیٹے کی موت کے بعد نہایت صبر و ہمت کا مظاہرہ کیا۔