• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: سعد الرحمٰن –عمر 15

والدین: زاہد عبداللہ شاہ ، مسز زاہد
بہن بھائی: 19 سالہ عباد الرحمٰن، 10 سالہ معاذ الرحمٰن

'کمپیوٹر ماسٹر' کے نام سے جانے جانے والے سعد کو کمپیوٹرز کا بہت شوق تھا اور وہ اپنے دوستوں میں خراب کمپیوٹرز کو ٹھیک کرنے کے حوالے سے مشہور تھے۔

ان کے والد کے مطابق سعد اپنے گھر والوں کا بہت خیال رکھتے تھے، وہ اپنے والد کے بہت قریب تھے اور دونوں بالکل دوستوں کی طرح تھے۔

سعد اپنے والد کی دواؤں کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی ہمیشہ خیال رکھتے تھے کہ سونے سے پہلے ان کے والد نے دودھ کا گلاس پیا ہے یا نہیں۔

ایک فرمانبردار بیٹے کی طرح سعد گھر کے کاموں میں بھی اپنی والدہ کا ہاتھ بٹایا کرتے تھے اور ضرورت کے وقت انھیں سودا سلف بھی لاکر دیا کرتے تھے۔

سعد کو جانوروں سے بہت پیار تھا اور انھوں نے گھر میں طوطے اور مچھلیاں پال رکھی تھیں، اسکول سے آنے کے بعد اپنے پالتو جانوروں سے کھیلنا ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔

سعد کو چائنیز کھانے پسند تھے، لیکن انھیں تکہ خصوصاً اپنے ہاتھ کا باربی کیو بھی بہت پسند تھا۔

آرمی پبلک اسکول کے اُس خوفناک واقعے کے بعد سعد کا خاندان خدا سے صبر و برداشت اور حوصلے کے لیے دعاگو ہے۔