• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: حمزہ کامران–عمر 14

والدین: محمد کامران شفی اور نجمہ کامران
بھائی بہن: 18 سالہ مومینہ کامران اور 16 سالہ حرا کامران

حمزہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کا بھی شوق رکھتا تھا، باسکٹ بال اور کرکٹ اس کے پسندیدہ کھیل تھے۔ اس نے اپنی جماعت میں کئی بار پوزیشن لی تھی اور کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی کئی ایوارڈز جیتے تھے۔

دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور اپنی والدہ کے دل کے قریب رہنے والا حمزہ گھر میں جو پکا ہوتا کھا لیتا تھا لیکن اسے کڑاہی گوشت اور برگر کھانا زیادہ پسند تھا۔

حمزہ کو جانوروں اور پرندوں سے بہت پیار تھا، لیکن وہ کبھی جانوروں کے لیے پڑھائی سے اپنی توجہ نہیں ہٹنے دیتا تھا اور اس کے والدین بھی اسے کوئی جانور پالنے کی کبھی اجازت نہیں دیتے تھے۔

اس کے والدین یاد کرتے ہیں کہ کیسے انہوں نے گزشتہ سال حج کے دوران کا پورا مہینہ ایک ساتھ گزارا لیکن اب حمزہ ان کے ساتھ نہیں ہے۔ حج کے دوران حمزہ وہیل چیئر پر حج کرنے والی دو بزرگ خواتین کا بہت خیال رکھتا تھا اور کوشش کرتا تھا کہ انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔