• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: معظم ذوالفقار –عمر 15

والدین: ذوالفقار اور ریحانہ
بہن/بھائی: 14 سالہ جویریہ ذوالفقار، 10 سالہ زونیرہ ذوالفقار، ساڑھے تین سالہ محمد جسیم

بہن بھائیوں میں سب سے بڑے معظم ایک ذمہ دار اور فرمانبردار بیٹے تھے۔ محنتی اور لائق معظم کلاس سرگرمیوں مثلاً سٹیج اورخاکوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیتے۔

اپنی والدہ اور دادی کے انتہائی قریب معظم فٹبال کے دیوانے اور کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بڑے مداح تھے۔

انہیں کمپیوٹر گیمز بالخصوص فیفا2000 اور کال آف ڈیوٹی کھیلنا پسند کرتے۔

معظم کے والد نے بتایا کہ وہ بڑے ہو کر ایئر فورس میں پائلٹ بننے کے خواہش مند تھے۔ وہ اپنے ٹیبلٹ اور کمپیوٹر پر گھنٹوں لڑاکا جیٹ طیاروں کی وڈیوز دیکھتے ۔

انہیں تمام اہم طیاروں کے نام ازبر تھےاور جے ایف تھنڈر اور ایف سولہ بے حدپسند تھے۔

ان کے گھر والے روزانہ معظم کیلئے دعائیں کرتے ہیں۔