• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: حامد سیف–عمر 14

والدین: سیف اللہ خان اور نسرین سیف
بھائی/بہن: 26 سالہ نعیم سیف، 24 سالہ خالد سیف، 21 سالہ ساجد سیف ، 18 سالہ عامر سیف۔

حامد کے والد بھی ایک فوجی تھے اور اسکول میں وہ بہترین طالب علم تھے۔ انہیں اس حوالے سے متعدد اعزازات سے بھی نوازا جاچکا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں 'بہترین نوجوان صحافی' کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

جس دن حملہ ہوا، حامد نے اپنے چچا سے دعا کرنے کی درخواست کی تھی کیوں کہ اس دن انہوں نے ایک پریزینٹیشن تیار کی تھی۔

ان کے ٹیچرز کا کہنا ہے کہ حامد کے اندر قائدانہ صلاحتیں موجود تھیں جس کی وجہ سے انہیں پریڈ کمانڈر بنایا گیا تھا جبکہ انہیں پروکٹر کے لیے بھی منتخب کیا گیا تھا۔