• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد عذیر خان –عمر 15

والدین : خالد شکیل اور نگہت یاسمین
بہن بھائی : 18 سالہ شہریار، 11 سالہ عمیر

اپنے والدین کی دوسری اولاد عذیر ایک محنتی طالبعلم تھا جو ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔

اس کی آواز بہت خوبصورت تھی اور اسے اکثر اسکول میں ہونے والی تقاریب میں قرآن مجید کی تلاوت کے لیے منتخب کیا جاتا تھا۔ حملے کے دن بھی عذیر نے اپنے اساتذہ اور دوستوں کے کہنے پر تلاوت کی تھی۔

عذیر کی والدہ اب تک اس دکھ سے باہر نہیں نکل سکیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان کا بیٹا اس روز اسکول نہیں جانا چاہتا تھا مگر انہوں نے زبردستی اسے بھیجا۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ اب پچھتاوا انہیں ستاتا رہتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کو بہت زیادہ یاد کرتی ہیں۔