• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد طاہر –عمر 15

والدین: حوالدار محمد اسماعیل اور ساجدہ کلثوم
بہن/بھائی: اقرا مصطفوی (17)، فضا مصطفوی (6) اور قرہ العین فاطمہ (5)

سریلی اور مدھر آواز کے مالک طاہر کو اکثر و بیشتر سکول میں قومی ترانہ گانے کیلئے منتخب کیا جاتا۔

طاہر کے والد نے بتایا کہ وہ کمپیوٹر اور آئی ٹی میں مہارت رکھتے اور بڑے ہو کر انجینئر بننے کے خواہش مند تھے۔

ہونہار طاہر عموماً کلاس میں 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرتے۔ انہیں کرکٹ، فٹبال اور کمپیوٹر گیمز کا شوق تھا۔

طاہر ٹی وی پر کارٹون بھی دیکھتے۔سیاحت کے شوقین طاہر کا پسندیدہ مقام مری تھا، جہاں وہ چیئر لفٹ کی سیر سے لطف اندوز ہوتے۔ طاہرکے اہل خانہ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں۔