• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: ہمایوں اقبال–عمر 14

والدین: مسٹر اینڈ مسز محمد اقبال
بہن/بھائی: 19 سالہ سعدیہ اقبال ، 17 سالہ پلوشہ اقبال ، 15 سالہ نفیسہ اقبال ، 13 سالہ عثمان اقبال ، 11 سالہ شبیر اقبال۔

ہمایوں ایک شرارتی لیکن اچھے طالب علم تھے۔ ان کے والد کو ان کی شرارتوں کے باعث کم از کم ہفتے میں ایک مرتبہ اسکول بلایا جاتا۔ وہ بتاتے ہیں کہ جیسے ہی وہ اسکول کے قریب پہنچتے چوکیدار سے لیکر ٹیچرز تک سب ہمایوں کی شکایت کرتے۔ لیکن ان کے اچھے طالب علم ہونے کی وجہ سے کبھی کوئی ان پر غصہ نہ ہوتا۔ وہ اسکول میں 'اطالوی بچے' کے نام سے مشہور تھے۔

وہ اپنے والد کے قریب تھے اور اپنے دادا حاجی سردار اعظم کے ساتھ ان کا رشتہ بہت مضبوط تھا۔

ان کے والد کا کہنا ہے کہ ہمایوں کے دادا اپنے پوتے کے انتقال کا غم بھلا نہیں پارہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہورہے ہیں۔