• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: محمد محسن مرتضیٰ –عمر 15

والدین: ایس ایم غلام مرتضیٰ ریٹائرڈ اور فضیلت جان
بہن بھائی : 29 سالہ غلام مجتبیٰ، 27 سالہ یاسین اختر، 25 سالہ نورین اختر، 23 سالہ غلام یاسین، 20 سالہ احسن مرتضیٰ، 15 سالہ منیرہ مرتضیٰ، 13 سالہ سیف اللہ، 9 سالہ زوبیہ مرتضیٰ

نو بہن بھائیوں کے خاندان کا حصہ محسن اپنی شاندار خوبیوں کی بناء پر نمایاں نظر آتا تھا۔ وہ نیک اور دیانتدار تھا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا اسے پسند تھا۔

تدریسی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کی بدولت اس نے متعدد انعامات جیتے۔ وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل کر خوب لطف اندوز ہوتا۔ محسن نماز کے راستے میں کسی چیز کو آڑے نہیں دیتا اور کافی مذہبی جوش و خروش کا حامل تھا۔

اسے ہر طرح کا کھانا پسند تھا تاہم مچھلی اس کی پسندیدہ غذا تھی۔ وہ اکثر اپنے دوستوں کو اکھٹا کرکے مچھلی کے شکار پر جاتا۔

اے پی ایس حملے کے روز اس نے سویٹر کا مطالبہ کیا تھا اور اس کی بہن نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اسکول سے واپسی پر اس کی خواہش کو پورا کردیا جائے گا۔