• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: حمزہ علی کاکڑ –عمر 15

والدین: کوثر علی کاکڑ اور سلمیٰ جاوید
بہن بھائی: 11 سالہ سارا علی کاکڑ اور 18 سالہ عائشہ علی کاکڑ

اپنے دیگر ہم عمر لڑکوں کی طرح حمزہ بھی فاسٹ فوڈ کے شوقین تھے، جنھیں باربی کیو کھانوں اور پزا کے ساتھ ساتھ چکن تکہ، بریانی اور سیخ کباب بھی پسند تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ میٹھے کے بھی شوقین تھے اور چاکلیٹس، کیکس اور آئس کریم کھانا پسند کرتے تھے۔

حمزہ کو شہر سے باہرسفر کرنے کا بھی شوق تھا اور وہ مہینے میں ایک مرتبہ نتھیا گلی ضرور جاتے تھے۔

حمزہ ایک محبت کرنے والے نوجوان تھے، جو اپنے والد سے بہت قریب تھے۔

آنکھوں میں آنسو لیے حمزہ کے والد نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے بیٹے نے امتحان میں کامیابی کی صورت میں پالتو مرغی اور بکری دلانے کی فرمائش کی تھی اور بالآخر انھیں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے سے 3 دن پہلے اپنے پالتو جانور مل بھی گئے تھے، لیکن اس کے بعد وہ خود ہی نہ رہے۔