• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: اویس ناصر–عمر 14

والدین: جمال عبدالناصر اور روزینہ ناصر
بھائی/بہن: 20 سالہ حرا ناصر، 17 سالہ ثناء ناصر، 12 سالہ حارث، 11 سالہ عبدالناصر۔

اویس ہمیشہ مزاق مستی کے موڈ میں رہتے تاہم ہمیشہ بڑوں کا احترام کرتے۔ وہ چار بہن بھائیوں کے ذمہ دار بھائی تھے۔ ان کی دونوں بہنیں ان سے عمر میں بڑی جبکہ بھائی چھوٹے تھے۔

ان کے والد کہتے ہیں کہ اویس کو اچھے کپڑے پہن کر تیار ہونے کا بہت شوق تھا۔ ان کے انتقال سے صرف تین روز قبل اویس کے والد چین کے دورے سے واپسی پر ان کے لیے تین نئے سوٹ لائے تھے تاہم انہیں اب اویس کبھی نہیں پہن پائیں گے۔

اویس اپنی والدہ سے بہت قریب تھے۔ وہ بتاتی ہیں کہ اویس اپنا گھر خریدنے یا تعمیر کرنے کی بہت خواہش رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے صرف ایک روز قبل ہی وہ وہ پلاٹ دیکھ کر آئے تھے جہاں ان کا گھر تعمیر ہونے والا تھا۔ اویس نے اس موقع پر اپنی والدہ سے پوچھا کہ گھر کب تعمیر ہوگا جس پر ان کی والدہ نے جواب دیا 'رمضان کے بعد'۔ حیران کن طور پر اویس نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ تب تک وہ شاید زندہ نہ رہیں۔