• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: عاطف الرحمان–عمر 14

والدین: وزیر رحمان اور بی بی زہرہ
بہن /بھائی:8

آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے عاطف ایک ڈاکٹر بن کر اپنے آبائی گاؤں کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے تھے۔

عاطف کے بڑے بھائی انہیں تعلیم کے غرض سے گاؤں سے پشاور شہر لائے۔

عاطف تعلیم میں اچھے تھے اور عموماً امتحانات میں 90 فیصد سے زائد نمبر لیتے۔تاہم، کیڈٹ کالج کوہاٹ کا ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود انہیں وہاں داخلہ نہیں مل سکا۔

ٹیکنالوجی کے دلدادہ عاطف کو کمپیوٹر گیمز اور ڈیجیٹل گیجٹس سے متعلق معلوماتی دستاویزی پروگرام دیکھنے کا شوق تھا۔

ذمہ دار اور نرم خو عاطف کو کرکٹ اور فٹبال کا شوق تھا، وہ مشہور ہولی وڈ شخصیت جسٹن بیبر کے مداح تھے۔

عاطف کے بڑے بھائی ان کی کمی بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں۔