آرمی پبلک اسکول حملہ: ارحم خان–عمر 14
والدین: ثناءاللہ خان خٹک، نورین ثناء
بہن بھائی: 24 سالہ شہیر خان، 23 سالہ زوات خان، 19 سالہ یشفین خان
چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ارحم ایک ذہین طالب علم تھے، جنھوں نے چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت میں ڈبل پروموشن حاصل کی۔
ارحم کو کمپیوٹرز میں خاص طور پر دلچسپی تھی اور وہ اسکائپ، ای میل اور فیس بک کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرنا سیکھ رہے تھے۔
ارحم کا پسندیدہ کھانا پشاور کے مشہور چپلی کباب تھے، جنھیں لانے کی وہ اکثر اپنے والد سے فرمائش کیا کرتے تھے۔
اتنی چھوٹی عمر میں بھی ارحم اپنے بڑے بہن بھائیوں میں ہونے والے جھگڑوں میں بطور ثالث کا کردار ادا کیا کرتے تھے اور ان میں بحث و تکرار کے بعد دوستی کرادیا کرتے تھے۔
ارحم کے گھر والے، خصوصاً والد اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں اور اُن کی والدہ اب بھی ارحم کے کمرے میں جاکر اُسی طرح سے اسے صاف کرتی ہیں جس طرح ارحم کو پسند تھا۔