• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: احمد مجتبیٰ–عمر 15

والدین: ایم انور خان اور نایاب انور
بہن بھائی: 18 سالہ اقرا انور، 16 سالہ جویریہ انور اور 9 سالہ احمد مرتضیٰ

احمد مجتبیٰ ایک شرمیلا اور خاموش مزاج لڑکا تھا۔ اس کے سب سے اچھے دوست اس کے بہن بھائی ہی تھے۔ اسے کھیلوں کا جنون تھا اور صرف کرکٹ کھیلتے وقت ایسا موقع ہوتا تھا، جب وہ بالکل بھی نہیں شرماتا تھا۔

احمد مجتبیٰ پاکستان آرمی میں بطور ڈاکٹر شمولیت حاصل کرنا چاہتا تھا۔

اگر کرکٹ سے زیادہ احمد مجتبیٰ کو کوئی چیز پیاری تھی، تو وہ اس کے نئے کپڑے تھے اور یہ کہ وہ ان کپڑوں میں کیسا لگتا ہے۔ اسی وجہ سے اس کے والد نے اس کے لیے 4 نئے سوٹ سلوائے تھے، جو اس کی الماری میں نئے کے نئے ہی رہ گئے۔