• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع December 8, 2015 اپ ڈیٹ December 16, 2015

آرمی پبلک اسکول حملہ: احمد الہٰی –عمر 15

والدین: محفوظ الہٰی اور سُمیر صدیقی
بہن بھائی: 17 سالہ فصیحہ الہٰی اور 13 سالہ محمد الہٰی

احمد پوزیشن ہولڈر اور سرجن بننے کا خواہشمند تھا۔ اس کی والدہ کہتی ہیں کہ وہ مذہبی تھا اور تمام وقت کی نماز باقاعدگی سے مسجد میں ادا کرتا تھا، وہ مسجد میں جماعت سے قبل ہی پہنچنے کی کوشش کرتا تھا تاکہ اذان دے سکے۔

وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا پسند کرتا تھا لیکن جس چیز سے اسے سب سے زیادہ پیار تھا، وہ اس کے طوطے تھے اور وہ حملے سے چند قبل ہی ان کے لیے نیا پنجڑا خرید کر لایا تھا۔

احمد کے والدین نے بتایا کہ وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتے کہ، احمد ہر رات سونے سے قبل اپنی والدہ کے پاس آکر پوچھتا تھا کہ ’اس کی کسی بات سے انہیں دُکھ تو نہیں پہنچا‘، اور کہتا تھا کہ ’اگر اس کی کسی بات یا کام سے انہیں دُکھ پہنچا ہو تو میں معافی چاہتا ہوں۔‘