• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مفتی تنویر عالم کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

شائع October 5, 2015
مفتی تنویر عالم فاروقی—۔ڈان نیوز اسکرین گریب
مفتی تنویر عالم فاروقی—۔ڈان نیوز اسکرین گریب

راولپنڈی: اہل سنت و الجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) راولپنڈی چیپٹر کے سابق صدر مفتی تنویر عالم فاروقی کو مذہبی منافرت پھیلانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزاسنادی گئی ہے.

واضح رہے کہ رواں برس پولیس کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مفتی تنویر عالم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 9 کے تحت مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کیا تھا، تاہم عدالت نے مفتی تنویر کی ضمانت منظور کرلی تھی.

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران جج آصف مجید اعوان نے مفتی تنویر عالم پر الزامات ثابت ہونے پر انھیں 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی.

جس کے بعد اے ایس ڈبلیو جے کے ضمانت پر رِہا رہنما مفتی تنویر عالم کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

واضح رہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) سے تشکیل پانے والی تنظیم اہل سنت والجماعت پر فروری 2012 میں پابندی لگا دی گئی تھی۔

تاہم پابندی کے باوجود ملک میں اے ایس ڈبلیو جے کی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ تنظیم وقتاً فوقتاً مختلف شہروں میں مذہبی کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کرتی رہتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Saajid Kamal Oct 05, 2015 07:43pm
بے شک مسلمان تو (آپس میں) بھائی بھائی ہیں (حقیقی بھائی کی طرح ہیں) پس اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرا دو اور اللہ “ (الحجرات، 49 : 10) سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے فتنہ و انتشار سے بچنے اور آپس میں اخوت و محبت کے جذبات کو فروغ دینے پر حضور ﷺ نے اپنے اقوال مبارکہ میں بہت زیادہ زور دیا ہے، افتراق و نفاق سے بچنا، قتل و غارت گری سے ہاتھ روکنا اور اپنی روز مرہ زندگی میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ جذبہ خیر سگالی کے بغیر قیام امن کی ہر کوشش ناکام رہتی ہے اس لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر رواداری کے جذبات کی ترویج اور وسیع پیمانے پر اس کی تشہیر آج کے انسان کی بھی بنیادی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024