کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے 4 عسکریت پسند گرفتار
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
بدھ کو پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر کوئٹہ کے علاقے قمبرانی اور ہودا میں آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: جیش اسلام کا سربراہ آپریشن میں ہلاک
سیکیورٹی ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گذشتہ روز سیکیورٹی فورسزنے کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3 مبینہ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں کالعدم جیش اسلام کے بلوچستان کے سربراہ محمود رند بھی شامل تھے۔