’ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت ملنے پر ہی کارروائی ہو گی‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ کےخلاف ثبوت مہیا کیےگئےتوقانون کےمطابق کارروائی کریں گے۔
بی بی سی نے حال ہی میں اپنے ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ایم کیو ایم کو ہندوستان سے فنڈز ملتے ہیں۔
ہفتہ کو یہاں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور جب تک ثبوت نہ آجائیں کشیدگی کے ماحول سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک - چین اقتصادی راہداری کسی سڑک کا نام نہیں۔ ’اقتصادی راہداری کا اہم حصہ توانائی کے منصوبے ہیں‘۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل میں تین سے چار سال کا عرصہ درکار ہے۔ وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ حکومت 2018 میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے پر آل پارٹی کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔
پاک –ہندوستان تعلقات پر احسن اقبال نے کہا کہ دونوں ملکوں کا فرض ہے کہ اسلحہ میں مقابلہ کرنے کے بجائے تعلیم کے مواقع پیدا کریں۔
اس سے قبل، انہوں نے نسٹ اور چینی یونیورسٹی کے مابین پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چینی سفیر اور چیئرمین ایچ ای سی بھی شرکت تھے۔
تبصرے (1) بند ہیں