• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عوامی تحریک کا دوبارہ احتجاج کا اعلان

شائع January 13, 2015
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری احتجاجی مظاہرے کے  دوران شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں—۔فائل فوٹو/ عرفان حیدر
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں—۔فائل فوٹو/ عرفان حیدر

لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں دوبارہ احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چھ ماہ مکمل ہونے پر 17 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت ماڈل ٹاؤن واقعے کی تفتیش میں تاخیر کے خلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے جانے تھے۔

تاہم 16 دسمبر کو سانحہ پشاور کے بعد پی اے ٹی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر 17 دسمبر کا ملک گیر احتجاج ملتوی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: عوامی تحریک کا ملک گیراحتجاج کا اعلان

عوامی تحریک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نئے اعلامیے میں 17 جنوری کو لاہور میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ ان کے کارکنوں کو بھی تک انصاف نہیں ملا، یہی وجہ ہے کہ دوبارہ ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔

گذشتہ سال سترہ جون کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں پی اے ٹی کے 10 سے زائد کارکن ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔

جس کے بعد واقعے کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، تاہم عوامی تحریک نے اسے مسترد کردیا تھا۔

پی اے ٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی اسی احتجاج کے دوران کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024