• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:47pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:47pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:21pm

محمد برطانیہ میں بچوں کا سب سے مقبول نام قرار

شائع December 1, 2014
گزشتہ سال محمد نام مقبول ترین ناموں میں 27 ویں نمبر پر تھا اور رواں برس اس نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا —  ڈان نیوز فوٹو
گزشتہ سال محمد نام مقبول ترین ناموں میں 27 ویں نمبر پر تھا اور رواں برس اس نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا — ڈان نیوز فوٹو

لندن : محمد نام کو برطانیہ میں لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دے دیا گیا اور یہ اعزاز اس نام نے 27 درجے چھلانگ لگا کر حاصل کیا۔

یہ بات برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتائی ہے۔

برطانیہ میں بچوں کے سو مقبول ترین ناموں کی فہرست میں عربی زبان کے ناموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال محمد نام مقبول ترین ناموں میں 27 ویں نمبر پر تھا اور رواں برس اس نے لمبی چھلانگ لگا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جس پر 2013 میں اولیور براجمان تھا۔

اسی طرح عمر، علی اور ابراہیم بھی پہلی بار سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہوگئے ہیں۔

لڑکیوں کی فہرست میں صوفیہ نام سب سے اوپر ہے مگر وہاں سب سے بڑی چھلانگ مریم نے لگائی ہے جو 94 ویں سے 35 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ نور 29 ویں پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024