• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

داعش عرب تنظیم ہے،پاکستان سے تعلق نہیں،وزیر داخلہ

شائع November 22, 2014
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان۔۔۔۔ فائل فوٹو: اے پی پی
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان۔۔۔۔ فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ایس آئی ایس کا وجود نہیں ہے، وال چاکنگ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ داعش پاکستان میں موجود ہے۔

ٹیکسلا میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ تھوڑے فائدے کے لیے آئی ایس آئی ایس کا نام لے رہے ہیں، داعش عرب تنظیم ہے، پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان کے مختلف شہروں میں داعش کی چاکنگ گئی جبکہ پشاور میں اس کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے تھے۔

کچھ روز قبل طالبان سے منحرف ہونے والے 5 عسکریت پسند کمانڈوروں نے بھی داعش میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے داعش یا آئی ایس آئی ایس (اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا) نے شام اور عراق کے بڑے رقبے پر قبضہ کرکے رواں برس جون میں خودساختہ خلافت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

داعش کو اس کی انتہا پسندی کے باعث دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کو تحریک انصاف کا جلسہ کرنے کے لیے چوہدری نثار کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ قانونی تقاضہ ہے کہ وہ اجازت لے کر جلسہ کریں، اسلام آبادمیں جلسے کی اجازت میں نہیں قانون دے گا۔

پاکستان تحریک انصاف نے 30 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی رواں برس 14 اگست سے ایک احتجاجی تحریک چلا رہی ہے جس میں ان کا مطالبہ ہے کہ 2013 میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی جائیں۔

چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ جلسے ضرور کیے جائیں لیکن کوئی شاہراہ بند نہ کی جائے، جلسہ کسی اور کی آزادی میں خلل نہ ڈالے، ریاست اتنی کمزورنہیں ہوتی کہ کوئی بھی آکر یلغار کر دے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024