• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نامعلوم افراد سے ویلکم ٹو کراچی تک

شائع November 10, 2014
کبریٰ خان — فیس بک فوٹو
کبریٰ خان — فیس بک فوٹو

پاکستانی ماڈل و اداکار کبریٰ خان (جن کا اصل نام رابعہ خان ہے) بولی وڈ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

اداکار نے گزشتہ مہینے ریلیز ہونے والی فلم ”نامعلوم افراد“ میں خوبرُو بینک مینیجر کا کردار ادا کیا تھا، جو اب ارشد وارثی اور جیکی بھگنانی کے ساتھ 'ویلکم ٹو کراچی' کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔

ڈان سے بذریعہ ای میل بات چیت میں انہوں نے کہا کہ "بولی وڈ میں اپنی انٹری پر بے حد خوش ہیں اور انھوں نے اپنے کردار کے بارے میں تفصیلات بتائیں"۔

ان کا کہنا تھا ”میں اس فلم میں لیڈ رول ادا کر رہی ہوں، جو ایک مضبوط، باہمت عورت اور ایک سرکاری ادارے میں ملازم ہے۔“

کبریٰ کا کہنا تھا وہ نہیں جانتی کہ یہ سب کیسے ہوا ”مجھے نہیں معلوم کہ بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع کیسے ملا، بس یہ سب اچانک ہی ہوگیا، مجھے اداکاروں کے چُناﺅ کے لیے کیے جانے والے طریقۂ کار سے بھی نہیں گزرنا پڑا، مگر یہ میرے لیے بہت اہم موقع ہے۔“

کبریٰ سے پہلے 'ویلکم ٹو کراچی' کے فلم ساز وشو بھگنانی 'کک' کی آئٹم گرل نرگس فخری کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم دونوں کے درمیان معاملات طے نہیں پاسکے۔

بھگنانی کے بقول کبریٰ خان نہ صرف حسین ہے بلکہ اسے اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں پر بھی عبور حاصل ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ ایک پاکستانی اداکار انڈین فلم میں مرکزی رول کرے گی لیکن ’ٹائمز آف انڈیا‘ کی خبر کے مطابق عرفان خان کو، جو پہلے فلم کے مرکزی اداکار تھے، کبریٰ خان کا انتخاب پسند نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: ویلکم ٹو کراچی بولی وڈ کا نیا پراجیکٹ

واضح رہے کہ عرفان خان نرگس فخری کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب تھے، نرگس کے فلم میں عدم شمولیت پر انھوں نے بھی فلم سے علیٰحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد فلم ساز نے اپنے بیٹے جیکی بھگنانی کو عرفان کی جگہ پر فلم میں شامل کرلیا۔

امید ہے کہ 'ویلکم ٹو کراچی' 2015 تک ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024