• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

'ہیپی نیو ایئر' سے زیادہ احمقانہ فلم کوئی نہیں: جیا بچن

شائع November 6, 2014
بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور چیا بچن — پبلسٹی فوٹو
بولی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور چیا بچن — پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ اداکار اور میگا اسٹار امیتابھ بچن کی بیوی جیا بچن نے شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن کی نئی فلم 'ہیپی نیو ایئر' کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کنگ خان، دپیکا پڈوکون اور ابھیشیک بچن کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی کامیابی پر جہاں امیتابھ بچن خوش ہیں اور اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر بڑھ چڑھ کر باتیں کر رہے ہیں، ایسے میں ان کی بیگم کی جانب سے فلم کے بارے میں بیان چونکا دینے والا ہے۔

ممبئی میں ہونے والی ایک لٹریچر کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ میں نے گذشتہ چند سالوں میں 'ہیپی نیو ایئر' جیسی بے تکی فلم نہیں دیکھی۔

جیا نے کہا کہ میں نے یہ فلم اس لیے دیکھی کیونکہ ابھیشیک بھی اس میں تھے، میں نے اس سے کہا کہ تم سچ مچ عظیم فنکار ہو کیونکہ کیمرے کے سامنے اس قدر احمقانہ حرکتیں کرنا بھی ایک جرات کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ماضی کی معروف اداکار جیا بچن ابھیمان، ملی اور شعلے جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں اور ان دنوں فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ "آج کل کی فلموں میں جو کچھ ہو رہا ہے میں ایسی فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کرتی"۔

کنگ خان کی اس فلم نے دنیا بھر میں تین سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، اس بات کا اعلان شاہ رخ کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے ذرائع نے ہندوستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

بولی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اس پر شاہ رخ کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ 'ہیپی نیو ایئر' نے دنیا بھر میں تین سو کروڑ سے زائد کمالیے ہیں، شاہ رخ اور فرح خان کو مبارک ہو، تو فرح ہم کب اکھٹے کام کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی 'چھ ناکام' لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی کی جانب سے ملنے والے ایک موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس فلم کی ہدایت کار فرح خان ہیں جبکہ شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیے ہیں، دونوں اس سے قبل 'میں ہوں ناں' اور 'اوم شانتی اوم' جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ فلم میں بومن ایرانی، سونو سود، جیکی شروف اور ویوون شاہ نے بھی کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025