• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

داعش جنگجووں کوجہاز اڑانے کی تربیت دینے لگی

شائع October 17, 2014
ایک امریکی جنگی جہاز شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد واپس جا رہا ہے۔ (فوٹو:اے پی)۔
ایک امریکی جنگی جہاز شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد واپس جا رہا ہے۔ (فوٹو:اے پی)۔
حلب پر شام  کے صدر بشار الاسد کی حامی فوج کی بمباری کے بعد دھواں بلند ہو رہا ہے۔(فوٹو:رائٹرز)۔
حلب پر شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فوج کی بمباری کے بعد دھواں بلند ہو رہا ہے۔(فوٹو:رائٹرز)۔

بیروت: داعش (دولۃ الاسلامیہ) نے جنگجووں کو جنگی جہاز اڑانے کی تربیت دینا شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ داعش نے رواں برس کے شروع میں شام اور عراق کے وسیع رقبہ پر قبضہ کر لیا تھا اور جون میں اپنے زیر تسلط علاقے میں ’خلافت‘ کے قیام کا اعلان کرکے ابوبکر البغدادی کو خلیفہ منتخب کیا تھا۔

برطانیہ میں شام کے حوالے سے قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی فوج سے علیحدگی اختیار کرنے والے فوجیوں کو داعش جنگجوں کو جہاز اڑانے کی تربیت دیتے دیکھا گیا ہے ۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ حلب شہر میں جنگجوؤں کو فوجی ہوائی اڈے پر جنگی جہاز اڑاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جن کو شامی فوج کے باغی اہلکار جنگی جہاز اڑانے کی تربیت دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ داعش نے اسی سال کے شروع میں حلب کے جنگی ہوائی اڈے پر قبضہ کیا تھا۔

گزشتہ مہینہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے داعش کے زیر اثر علاقوں پر بمباری شروع کی ہے مگر اس کے باوجود داعش کی پیش قدمی کو نہیں روکا جا سکا ہے۔

سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے ایسی پروازیں دیکھی ہیں جو ہوائی اڈے سے اڑی اور آسمان پر چکر لگانے کے بعد واپس آئی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک اندازے کے مطابق داعش جنگجوں کے پاس 3جنگی طیارے ہیں جن پر حلب اور رقہ کی لڑائی کے بعد قبضہ کیا گیا تھا۔

تنظیم سرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ عبدالرحمن نے بتایا کہ داعش کو عراق کے سابق صدر صدام حسین کے دور میں جنگی جہاز اڑانے والے پائلٹ بھی تربیت دے رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایسی کوئی رپورٹ نہیں ہے کہ داعش کی جانب سے جنگی جہاز اڑائے گئے ہوں۔

دوسری جانب شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں کرد ملیشیاء اور داعش کے درمیان لڑائی جاری ہے، جنگجووں نے کوبانی کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kamran khan Oct 20, 2014 12:00am
urdu news always share different news everybody is confused about Isis whether they are right or wrong Allah knows best

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024