• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

'داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں کی اطلاعات درست نہیں'

شائع September 4, 2014
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم—۔فائل فوٹو
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن ہو رہا ہے جب کہ داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ انھیں داعش یا آئی ایس آئی ایس کے ساتھ پاکستانیوں کے سرگرم ہونے کے حوالے سے علم نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ دھرنے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور جن ممالک نے بھی ہماری سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا اسے ہمارا اندرونی معاملہ قرار دیا۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس حوالے سے شیڈول اور ایجنڈہ طے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے چینی صدر کی ایڈوانس سیکورٹی اور پروٹوکول ٹیمیں پاکستان میں موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ ہوگئے ہیں اور ابھی تک نئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موجود سفارتخانوں کی حفاظت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024