ڈروگبا کا چیلسی کو بائے بائے
لندن: تاریخ میں پہلی بار یورپین چیمپیئن بننے والے انگلش کلب چیلسی نے تصدیق کی ہے کہ ڈیئڈر ڈروگبا اپنے معاہدے کے اختتام پر کلب کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔
چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں بائرن میونخ کے خلاف فیصلہ کن پینلٹی گول اسکور کرنے والے ڈروگبا نے بتایا کہ گول اسکور کرنے کے بعد ہی انہوں نے کلب چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا۔
انہوں نے کلب چھوڑنے کو مشکل فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کلب کے ساتھ گزرا وقت یادگار ہے ۔
آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے اسٹار کھلاڑی نے چیلسی کلب کے ساتھ چیمپیئنز لیگ کے علاوہ سن 2004 سےاب تک تین بار انگلش پریمیئر لیگ، چار ایف اے کپ اور دو لیگ ٹائیٹل جیتے۔
انہوں نے کلب آٹھ سال میں مجموعی طور پر تین سو اکتیالیس میچیزمیں چیلسی کی نمائندگی کی اور ایک سو ستاون گول اسکور کیئے۔
ذرائع کے مطابق ڈروگبا اپنے ہم وطن نیکلس انیکلا کی طرح چین کا رخ کر سکتے ہیں اور اپنے کیرئیر کے آخری سال وہاں گزار سکتے ہیں۔