• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نریندر مودی کا مذاق اڑانے پر سونو نگم پر تنقید

شائع July 30, 2016
ہندوستانی گلوکار سونو نگم — فوٹو/ اے ایف پی
ہندوستانی گلوکار سونو نگم — فوٹو/ اے ایف پی

ہندوستانی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے بنائی گئی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں مودی ان کے مقبول گانے ’لَو از ویسٹ آف ٹائم‘ کے بول ادا کرتے نظر آئے۔

اس ویڈیو میں نریندر مودی کو اس انداز میں پیش کیا گیا جیسے وہ بولی وڈ فلم ’پی کے‘ کا گانا گا رہے ہوں جسے یقیناً گلوکار نے مزاح کے طور پر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

تاہم سونو نگم کے مداحوں کو ان کی یہ حرکت کچھ پسند نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: جہاز میں سونونگم کا کنسرٹ ، 5 ائیر ہوسٹسز معطل

ایک صارف نے فیس بک پر سونو سے درخواست کی کہ 'وہ ان کے بڑے مداح ہیں، لہذا بہتر ہے کہ وہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیں'۔

ایک مداح کا کہنا تھا ’سونو اپنا وقت سیاست پر ضائع کرنے کے بجائے یہ بتائیں کہ آپ کی اگلی البم کب ریلیز ہوگی؟‘

ایک اور صارف نے سونو پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ 'سونو آپ کو مذاق اڑانے کے لیے صرف ہندوستان کے وزیراعظم ہی ملے تھے‘۔

جبکہ کئی افراد نے تو سونو کی اس پوسٹ کے بعد ان کا مداح ہونے سے ہی انکار کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024