مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے سن اُنیّسو اسّی میں اپنے والد کی وفات کے بعد جماعت کی قیادت سنبھالی۔

مولانا فضل الرحمان جمعیت علمائے اسلام کے اپنے دھڑے کے سربراہ ہیں۔ یہ وہ جماعت ہے جس کے سربراہ کبھی ان کے والد مولانا مفتی محمود تھے۔ مفتی محمود ایک مذہبی عالم اور سیاستدان تھے۔ وہ سن اُنیّسو ستّر کی دہائی میں خیبر پختونخوا (اُس وقت کے صوبہ سرحد) کے وزیرِ اعلیٰ بھی رہے۔