لائف اسٹائل

بشریٰ انصاری کی عمران اشرف اور سجل علی کی شادی کروانے کی خبروں پر وضاحت

عمران اشرف کی پہلی شادی اکتوبر 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی جب کہ سجل علی کی بھی 2022 سے طلاق کی افواہیں ہیں۔

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکارہ سجل علی اور عمران اشرف کی شادی کروانے کی خبروں پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبروں کے مطابق انہوں نے دونوں اداکاروں سے ملے بغیر ان کی شادی کروادی۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے منعقد ہونے والی سترہویں اردو کانفرنس کے ایک سیشن میں شرکت کی، جہاں عمران اشرف نے سیشن کی میزبانی کی۔

مذکورہ سیشن کے دوران مختلف معاملات پر بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے عمران اشرف کو حیران کن خبر بھی سنائی۔

بشریٰ انصاری نے عمران اشرف کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر خبریں پھیل رہی ہیں کہ میں نے سجل علی اور عمران اشرف کی شادی کروادی۔

اس پر عمران اشرف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سجل علی ان کی بہنوں کی طرح ہیں، ایسی خبریں نہ پھیلائیں۔

ساتھ ہی عمران اشرف نے اپنے حوالے سے مزید وضاحت کی کہ انہوں نے شادی کی اور نہ ہی فوری طور پر ان کا شادی کا ارادہ ہے۔

ان کی بات پر بشریٰ انصاری نے انہیں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

بشریٰ انصاری نے عمران اشرف کو مزید ترغیب دی کہ وہ کسی خاتون کے ساتھ بھاگ جائیں، پھر ان سے شادی رچالیں، پھر سب ان کی شادی کو قبول کرلیں گے۔

اس پر عمران اشرف نے کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور یہ کہ بشریٰ انصاری اور ان کے شوہر سے ان کا احترام اور عزت کا تعلق ہے، دونوں سے ان کی شوبز انڈسٹری میں سب سے اچھی دوستی ہے۔

خیال رہے کہ عمران اشرف کی ماڈل کرن اشفاق سے اکتوبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بعد ازاں ماڈل کرن اشفاق نے دسمبر 2023 میں سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے شادی کی تھی اور اکتوبر 2024 میں ان کے ہاں دوسرے شوہر سے پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

دوسری جانب سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان بھی گزشتہ دو سال سے 2022 سے طلاق کی افواہیں ہیں، تاہم دونوں نے اس پر بات نہیں کی۔

احد رضا میر اور سجل علی نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں میں جلد اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں اور مبینہ طور پر 2022 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی، تاہم دونوں نے خود کبھی اس پر بات نہیں کی لیکن متعدد شوبز شخصیات ان کی طلاق کی مبہم تصدیق کر چکی ہیں۔

طلاق کے بعد گزشتہ کچھ عرصے سے احد رضا میر کی ساتھی اداکارہ رمشا خان سے تعلقات کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں لیکن اس پر بھی احد رضا میر اور رمشا خان نے کوئی وضاحت نہیں دی۔

@hafsaarts1

#Sajal Ali and imran ashraf second marriage ll Sajal Ali got second marriage with Imran Ashraf ll

♬ original sound - hafsaarts1

عمران اشرف اور کرن اشفاق میں طلاق ہوگئی

عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی

سجل اور احد رضا میر گھر اور محبت سے محروم ہوگئے، انہیں تنہا چھوڑ دیں، مایا خان